20 اگست، 2015، 11:31 AM

کشمیری رہنما یسین ملک کرفتار

کشمیری رہنما یسین ملک کرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی انتظامیہ نےحریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہےجب کہ میر واعظ اور علی گیلانی کو بھی نظر بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں مقامی انتظامیہ نےحریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہےجب کہ میر واعظ اور علی گیلانی کو بھی نظر بند کردیا گیا ہے۔ دہلی میں متعین پاکستانی ہائي کمشنر نےحریت رہنماؤں کو پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سےملاقات کے لئے مدعو کیا تھا۔ بھارت میں ہونے والی پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات میں کشمیری رہنماؤں کی آمد کو روکنے کیلئے بھارت نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ کو گھروں میں نظر بند کردیا جب کہ حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی سکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن کیا ہائی کمیشن کی جانب سے بھارت میں 23 اور 24 اگست کو ہونے والے پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری رہنماؤں کومدعو کیا گیا تھا،ہندوستانی حکومت نے کشمیری رہنماؤں کو پاکستانی مشیر خآرجہ سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

News ID 1857523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha